جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسلام آباد : ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

18 اکتوبر, 2022 11:11

اسلام آباد : نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹمز نے بڑی کارروائی کے دوران ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے قیمتی موبائل فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

کسٹم حکام کے مطابق قطر سے آنے والے مسافرسے 73 موبائل فون برآمد کیئے گئے ہیں۔ مسافر پرواز کیو آر 614 کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔ کسٹم عملے نے مسافر عمر ضمیر کو بین الاقوامی آمد ہال کے قریب سے پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان سے روسی ساختہ گولہ بارود اور اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

پکڑے جانے والے مسافر ضمیر کا تعلق چکوال سے ہے، وہ دبئی سے آیا ہے۔ مسافر موبائلز فونز بابت کوئی ٹیکس تفصیل پیش نہیں کرسکا۔ قبضہ میں لئے گئے موبائل فونز کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top