جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

شہباز گل ایکسیڈنٹ ، ایک دن بعد زخمی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کے دلچسپ تبصرے

07 مئی, 2022 14:26

موٹر وے پر تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں شہباز گل سمیت گاڑی میں سوار دیگر افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں تھی ۔

حادثے کے فوری بعد موٹر وے پر الٹی گاڑی اور شہباز گل کے ہاتھ میں پانی کی بوتل تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش کرتی رہیں ، اور ان تصاویر میں شہباز گل کو حادثے کے مقام پر صحیح حالت میں دیکھا گیا۔

لیکن جب جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہباز گل پیش ہوئے تو بالکل مختلف نظر آئے،اس دوران ان کی گردن میں کالر اور ہاتھ پر پلاسٹر دیکھا گیا جبکہ وہ لاٹھی کے سہارے چلتے ہوئے عدالت پہنچے۔

شہباز گل کی حادثے کے روز اور ایک دن بعد کی ویڈیو اور تصویر پر سوشل میڈیا صارفین حیران ہوئے اور ان کی دونوں دن کی مختلف تصویروں پر دلچسپ میمز شئیر کئے۔

 

محمد نامی ٹوئٹر صارف نے یہ سوال پوچھا کے ہڈیاں ٹوٹنے میں کتنا وقت لگتا ہے ؟

 

ایم سعید الرحمن نے کچھ اس طرح کی ٹوئٹ کی

 

 

سلطان احمد خان نامی صارف نے شہباز گل کی گزشتہ روز پانی کی بوتل کھولتے تصویر شیئر کی جس پر کیپشن درج تھا کہ ’ایکسیڈنٹ کے بعد بازو بوتل کو زور سے کھولنے کی کوشش میں ٹوٹا، پرویز الٰہی نے شہباز گل کو اپنا پائیوڈین ڈونیٹ کرنے کا اعلان کردیا۔‘

 

 

معروف ٹی وی نیوز اینکر اور شاعر وجہیہ ثانی نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ حکومت وقت کا شکریہ بنتا ہے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرنے پر جوابی اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: اس وقت پنجاب میں کچے دھاگے سے بندھی حکومت ہے: فواد چودھری

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top