جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ابھی مہنگائی آئی ہے، پندرہ دن بعد تباہی آنے والی ہے : بابر اعوان

21 جون, 2022 11:10

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ عمران خان بہت جلد دوبارہ آنے والے ہیں، پندرہ دن بعد تباہی آنے والی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کی عمارت سائفر نوازش سازش اور مداخلت کے بعد خالی ہونے جارہی ہے۔ سائفر کا نتیجہ گرینڈ این ار او ٹو تھا۔

انہوں نے کہا کہ فیٹیف قانون سازی کے وقت ایک سو سترہ بڑے مقدمات کو سامنے رکھ کر چونتیس نقاطی ترمیم ایجنڈا ترتیب دیا گیا۔ جس ملک میں شراب پر پابندی نہیں، وہاں بچوں کو چاکلیٹ پر پابندی ہے، تاکہ اپنی کوکو مومو بیچی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : نیب قانون میں ترامیم کیخلاف مزاحمت کا اعلان، ان کا واحد مقصد این آر او لینا ہے : عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور چینی کو مصنوعی بحران کہنے والے آج کہتے ہیں چائے بھی چھوڑ دو۔ ابھی مہنگائی آئی ہے، پندرہ دن بعد تباہی آنے والی ہے۔ تنخواہ دار اور مزدور طبقہ نے سارا نظام بدل دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ لوگوں کی حکومت لوگوں کے ذریعے آتی ہے۔ ادھر ایلیٹ کی حکومت ایلیٹ کے ذریعے بنائی گئی ہے۔ عمران خان سے خوف زدہ ہونا چھوڑ دو۔ عمران خان  بہت جلد دوبارہ آنے والے  ہیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ حکومت اس کا جواب دے سرکاری ملازم کس کی اجازت سے اسرائیل گیا؟سرکاری ملازم کی واپسی پر اس کوئی تحقیقات ہوئی کہ وہ اسرائیل کیوں گیا؟ اسرائیل کو کسی قیمت پر تسلیم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top