جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت کے عالمی دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان مخالف ریمارکس مسترد

03 اکتوبر, 2022 15:37

اسلام آباد : ترجمان کا کہنا ہے کہ عالمی دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کے خلاف بیانات دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے جا ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ نے عالمی دہشت گردی میں پاکستان پر الزامات عائد کیئے۔

یہ بھی پڑھیں : ہندوتوا کے زیر اثر بھارتی پولیس نے تین مسلمانوں کو پاکستان کا ایجنٹ قرار دے کر گرفتار کرلیا

انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے بے بنیاد ریمارکس عالمی برادری کو گمراہ کرنے اور حقائق گھڑنے کی کوشش ہے۔ بھارت اپنی ریاستی دہشت گردی کو چھپانے کے لیے پڑوسی ممالک پر الزامات عائد کر رہا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں میں ملوث ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top