جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اپوزیشن کو استعفے ان کے منہ پر مار دینے چاہیے : مریم نواز

23 دسمبر, 2020 18:17

مردان : مریم نواز کا کہنا ہے کہ نالائق اور نااہل آدمی ڈھائی سال 22 کروڑ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہتا ہے مجھے حکومت چلانی نہیں آتی، اپوزیشن کو استعفے اٹھا کر ان کے منہ پر مار دینے چاہیے۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے مردان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پتہ ہے آپ سب مہنگائی کے خلاف یہاں جمع ہیں۔ عمران خان نے کل خود نااہلی اور نالائقی کا اعتراف کیا۔ عمران خان نے کہا کہ کسی کو تیاری کے بغیر حکومت میں نہیں آنا چاہیے۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے بٹھا تو دیا لیکن مجھے حکومت چلانے کا پتہ نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں : اپوزیشن استعفوں پر قائم رہے، ہچکچاہٹ، گھبراہٹ اور رکاوٹ کیوں ہے؟ شاہ محمود قریشی

ان کا کہنا تھا کہ نالائق اور نااہل آدمی ڈھائی سال 22 کروڑ عوام کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے کے بعد کہتا ہے مجھے حکومت چلانی نہیں آتی۔ تم جانتے تھے نالائق ہو اور وزارت عظمیٰ کے لیے نااہل تھے تو پھر مردان کے عوام کو جواب دو شیروانی پہننے کی جلدی کیا تھی؟ آج لوگ آپ کی نااہلی کی وجہ سے پریشان ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ حکومت چلانے کی تیاری ہو یا نہ ہو، عوام نے تمہیں باہر بھیجنے کی تیاری کرلی۔

حکومت میں آنے سے پہلے کہتے تھے کہ میرے پاس 200 بندوں کی زبردست ٹیم ہے۔ ہمیں تو نظر آرہا ہے کہ ان کی کابینہ کے وزراء آپس میں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں اور اپنی کرسیاں تبدیل کررہے ہیں اور وہ ٹیم نظر نہیں آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صحت کی سہولیات دینی کی تیاری نہیں تھی، لیکن ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری تھی۔ پاکستانیوں کو مہنگی گیس فراہم کرنے کی تمہاری پوری تیاری تھی۔ حکومت چلانے کی تیاری نہیں تھی، مگت 400 ارب کے ڈاکے کی تیاری تھی۔

انہوں نے جلسے کے شرکاء سے کہا کہ اپوزیشن کو استعفے اٹھا کر ان کے منہ پر مار دینے چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top