جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سر دھڑ کی بازی لگالی، عمران خان ان سے نااہل ہوئے نہ ہونگے: فواد چودھری

08 اپریل, 2023 16:23

لاہور: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سردھڑ کی بازی لگالی، عمران خان ان سے نااہل ہوئے نہ ہونگے، سیٹوں سے چپکے رہنے کے لئے تماشہ لگایا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری آئی ہے، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس عمران خان کے دور میں ہوا، سعودی عرب اور ایران کے تعلقات سے متعلق نقطہ نظر سامنے رکھا تھا، فلسطین کیلئے آج آواز اٹھانے والا کوئی بھی نہیں، اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں پر ظلم کیا، حکومت میں سے کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھوٹے لوگ بڑی کرسیوں پر بیٹھ گئے، پاکستان کے لوگوں کا مسئلہ 90 روز میں انتخابات ہیں، اصل واقعات سے توجہ ہٹانے کیلئے چیف جسٹس سے استعفے کا مطالبہ کیا گیا، محسن نقوی کیلئے کل لاہور کی سڑک کو بند کیا گیا، عوام پریشان تھے، محسن نقوی غیر جانبدار نہیں، انہیں فوری ہٹایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی حساس اداروں کے آفیسرز کو بدنام کرنے کی کوشش، اسلام آباد میں مقدمہ درج

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیاست کو سازش کے تحت بحران میں مبتلا کیا گیا، پنجاب میں سارے پراپرٹی ڈیلر وزیر بن گئے، جب اسمبلی ٹوٹی ہے تو الیکشن بھی ہونے ہیں، بتایا گیا سیکیورٹی اتنی خراب ہے کہ دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہیں، کیا ایٹمی طاقت والے ملک میں انتخابات کا فیصلہ دہشتگرد کریں گے؟۔

انہوں نے کہا کہ سردھڑ کی بازی لگالی، عمران خان ان سے نااہل ہوئے نہ ہونگے، سیٹوں سے چپکے رہنے کے لئے تماشہ لگایا گیا ہے، آج سپریم کورٹ کے خلاف سازش ہورہی ہے، اتنی بزدل حکومت کوئی ہوسکتی ہے جو کہے الیکشن کی طرف نہیں جانا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top