مقبول خبریں
عمران خان آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آج پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر کہا کہ عمران خان آج کمیٹی سے ملاقات کریں گے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر مریم نواز کا ردعمل
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آج پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا – عمران خان آیندہ کے لاحہ عمل کا اعلان کریں گے – انشاء اللہ
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) April 9, 2022
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا، اس کے علاوہ اجلاس میں ملک بھر میں آج ہونے والے ممکنہ احتجاج سے متعلق غور ہوگا۔