جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عمران خان نے پاکستان کی مشکل وقت میں ڈور سنبھالی: فرخ حبیب

05 جولائی, 2021 15:18

لاہور: فرخ حبیب کا کہنا تھا حکومت ملی تو چین یا امریکا جیسی تگڑی معیشت نہیں تھی، حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے عمران خان نے چیلنج کو قبول کیا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی مشکل وقت میں ڈور سنبھالی، جب ہمیں ملک ملا تو اس کی معیشت جاپان اور امریکہ جیسی مضبوط نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جو خود کو بہت اہل سمجھتے تھے وہ آج لندن بھاگے ہوئے ہیں: فرخ حبیب

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایکسپورٹ کا بڑا حصہ ٹیکسٹائل سے منسلک ہے، 2018 میں ن لیگ 18 ہزار ارب پر ایکسپورٹ چھوڑ کر گئی اور اب ہم 25ہزار ارب پر لے گئے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بہت مشکل حالات میں ملک چلارہے ہیں: وزیراعظم عمران خان

فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہماری اطلاعات کی ذمہ داری میں شامل میں کہ ملک بھر کے صحافی بھائیوں سے رابطے میں رہے اور ان کے مسائل حل کرے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو، آصف زرداری کی کرپشن کے وارث ہیں: فرخ حبیب

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے ساٹھ ارب ہیلتھ کارڈ کے لئے رکھا ہے جو ترجیحی بنیادوں پر صحافیوں کو دیئے جائیں گے، وزیر اطلاعات اور صحافیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top