جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی نہ گھر میں عزت ہے نہ گھر سے باہر: مریم نواز

10 جولائی, 2021 16:37

شاردہ: مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نہ گھر میں عزت ہے نہ گھر سے باہر، کشمیریوں کا سپہ سالار نواز شریف ہوتا ہے تو بھارتی وزیراعظم یہاں آتا ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا آزاد کشمیر شاردہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کشمیری عوام کو کشمیر کے بیٹے نواز شریف اور شہباز شریف کا سلام ، جتنا شاردہ خوبصورت ہے اتنا یہاں کے لوگ اور ان کا دل بھی خوبصورت ہے، شاردہ نے مجھے پوری زندگی کے لیے ساتھ جوڑلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلیکٹڈ کا سورج آزاد کشمیر میں طلوع نہیں ہونے دیں گے : مریم نواز

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی رگوں میں کشمیری خون ہے، مجھے یہاں کی ہر چیز، آپ کی محبت میں بھی نواز شریف نظر آیا ہے، کشمیریوں کے دکھ اور تکلیف کو سمجھتی ہوں، کیا کشمیریوں کا لیڈر عمران خان جیسا بزدل انسان ہوسکتا ہے؟، کشمیریوں کا سپہ سالار نواز شریف ہوتا ہے تو بھارتی وزیراعظم یہاں آتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نہ گھر میں عزت ہے نہ گھر سے باہر، کشمیریوں سے متعلق عمران خان کی خاموشی ختم ہونے کو نہیں آرہی، عمران خان باہر سے واپس آئے تو کہا لگتا ہے ورلڈ کپ جیت کر آرہے ہیں، وہ ورلڈ کپ جیت کر نہیں کشمیر کا مقدمہ ہار کر آئے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top