جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کی لمبی زبان ہے، جسے پکڑنے والا کوئی نہیں : خواجہ سعد رفیق

23 ستمبر, 2022 12:17

لاہور : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ کوئی پتلی گلی سے نکل رہا ہے، تو کوئی کئی سال سے سزا کاٹتا رہا ہے، عمران خان کی لمبی زبان ہے، جسے پکڑنے والا کوئی نہیں ہے۔

احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے کیس میں چار ججز تبدیل ہو چکے ہیں۔ پاکستان انصاف میں نیچے سے پانچویں یا چوتھے نمبر پر ہے۔

سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سراؤں کا میڈیکل بورڈ بننا چاہیے۔ ٹرانس جینڈر ایکٹ کا مقصد ہر کسی کو شناخت دینا ہے۔ وزیر داخلہ نے ٹرانس جینڈر کی شناخت کیلئے میڈیکل بورڈ کی تجویز دی ہے۔ تمام پارٹیاں اس بل میں شامل ہیں۔ کسی کو حقوق دینے سے محروم نہیں کیا جا سکتا ہے۔ حلف میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف ایک پیرا تبدیل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : میں صدر نہیں بننا چاہتا تھا عمران خان کے کہنے پر بنا: صدر عارف علوی

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہے ہیں کہ جب تین کروڑ پاکستانی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ لوگ کھانا مانگنے پر مجبور ہے۔ قوم سیلاب کی آفت کا سامنا کررہی ہے، عمران خان سیاست کر رہا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سیاست میں دھونس اور دھمکی کسی صورت روا نہیں ہے۔ عمران خان کی لمبی زبان ہے، جسے پکڑنے والا کوئی نہیں ہے۔ بد زبان بد تمیز سے بچو اور شریف آدمی کو رگڑا لگاؤ یہ ملک میں چل رہا ہے۔ کوئی پتلی گلی سے نکل رہا ہے، تو کوئی کئی سال سے سزا کاٹتا رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top