جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

عالمی مالیاتی ادارے کی پاکستان کے ساتھ پہلے جائزہ اجلاس کی رپورٹ جاری

24 دسمبر, 2019 11:47

اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف سے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافے کا سودا کرلیا۔ عالمی مالیاتی ادارے کی پاکستان کے ساتھ پہلے جائزہ اجلاس کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

عالمی مالیاتی ادارے کی پاکستان کے ساتھ پہلے جائزہ اجلاس کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بل نہ بھرنے والے صارفین کی بجلی فوراً کاٹ دی جائے گی۔ کنکشن کی بحالی بھی سخت شرائط پر ہوگی۔ عوام سے لیٹ پے منٹ چارجز کی مد میں ایک سو دس ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

حکومت نے آئی ایم ایف کو گیس اور بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی اگلے سال ستمبر تک نیم خودمختار نیشنل ٹیکس اتھارٹی اور نقصان میں چلنے والے سرکاری اداروں کو کمپنیاں بنایا جائیگا، بعد میں ان کی نجکاری کرکے مالی مسائل حل کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کے لئے 452 ملین ڈالر کے قرض کی دوسری قسط منظور

رپورٹ میں طے کیا گیا ہے کہ جون دو ہزار بیس تک سرکاری قرضے اور مالی ذمہ داریاں ہدف سے 37 ہزار 516 ارب روپے تک پہنچ جائیں گے۔

عوام پر خالص پن بجلی منافع کے بقایا جات کی مد میں تہتر ارب روپے اور لیٹ پے منٹ چارجز کی مد میں ایک سو دس ارب روپے وصول کئے جائیں گے۔

اگلے بجٹ میں بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کے اجرا کے طریقہ کارتبدیل کرنے اور سرکلر ڈیٹ ختم کرنے کیلئے مزید دو سو ارب روپے کی بینک گارنٹی جاری کی جائے گی۔

سرکلر ڈیٹ کو حکومتی قرضے میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتیں معمول کے مطابق بروقت بڑھانے، پاور پلانٹس کی نجکاری سے سرکلر ڈیٹ ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلئے بجٹ اہداف میں تبدیلی کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔

رواں مالی سال کے بجٹ میں مجموعی اخراجات ایک سو نواسی ارب روپے اضافے سے دس ہزار چھ سو آٹھ ارب روپے کئے جائیں گے۔

ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف پانچ ہزار پانچ سو تین ارب روپے سے کم کرکے پانچ ہزار دو سو اڑتیس ارب روپے کیا جائے گا۔

بجٹ خسارہ ایک سو چھپن ارب روپے اضافے سے تین ہزار تین سو انتیس ارب روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top