جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اگر پاکستان کو خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں تو انصاف کا بول بالا کرنا ہوگا: شاہ محمود قریشی

15 نومبر, 2022 16:18

سرائے عالمگیر: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان کو خوشحال، مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں تو انصاف کا بول بالا کرنا ہوگا، جب تک انصاف کا نظام نہیں ہوگا قائد کا خواب حقیقت نہیں ہوسکتا۔

شاہ محمود قریشی کا مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لوگوں کی سیکیورٹی کے لیے پورا انتظام کیا گیا ہے، میرا لیڈر کسی کو لیڈر تسلیم کرتا ہے تو اس شخصیت کا نام قائد اعظم ہے، جناح نہ ہوتا تو پاکستان نہ ہوتا اگر اقبال نہ ہوتا تو قومی نظریہ نہ ہوتا، ان کی جدوجہد نہ ہوتی تو آج آزاد مملکت میں سانس نہ لے رہے ہوتے۔

یہ بھی پڑھیں: یہ فیصلہ کن وقت ہے کہ ہم ملک کو قانون کی بالادستی کی طرف لائیں: عمران خان

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان کو خوشحال، مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں تو انصاف کا بول بالا کرنا ہوگا، جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عمران خان اپنے خطابات میں مغرب کی مثال دیتے ہیں، عمران خان نے بحیثیت طالبعلم، کرکٹر زیادہ وقت مغرب میں گزارا، اگر مغرب ترقی کررہا ہے تو اس کی وجہ رول اینڈ لاء ہے، جب تک انصاف کا نظام نہیں ہوگا قائد کا خواب حقیقت نہیں ہوسکتا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top