جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عمران خان کو گرفتار کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے : مریم اورنگزیب

12 مئی, 2023 11:01

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہم عمران خان کو کیوں نااہل کرانا چاہیں گے؟ عمران خان کو گرفتار تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے امریکی ٹی وی اسکائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی۔ عمران خان نے ہمیشہ عدلیہ کی توہین کی، کبھی قانون کی پاسداری نہیں کی، وہ سمجھتا ہے کہ کوئی اسے پوچھ نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ اسی طرح کا سلوک ہونا چاہیئے، جو ایک عام شہری کے ساتھ ہوتا ہے۔ ان پر کرپشن کے الزامات تھے، ان کی گرفتاری قانون کے مطابق تھی۔ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار یا خاموش کرنا ہوتا تو ہم 14 ماہ انتظار نہ کرتے۔ ہم عمران خان کو کیوں نااہل کرانا چاہیں گے؟ کوئی بھی جمہوری حکومت ایسا کیوں کرنا چاہے گی؟

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ البتہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی رہنماﺅں کو گرفتار کیا اور جیلوں میں ڈالا۔ عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی سیاسی رہنماﺅں کی آواز بند کرنے کی کوشش کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top