جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اسٹیبلشمنٹ نے درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے : عمران خان

02 جون, 2022 09:49

پشاور : پی ٹی آئی سربراہ کا کہنا ہے کہ درست فیصلے نہ کیے گئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ملک کی معیشت کی حالت انتہائی بری ہے، روپیہ گر رہا ہے، مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان اور تحریک انصاف نے کبھی تشدد کی سیاست نہیں کی : اسد عمر

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ  صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو میں آپ کو لکھ کر دیتا ہوں یہ بھی تباہ ہوں گے اور فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی کیونکہ ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

انہوں نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کو اقتدار سے نہ نکالا تو ملک کے نیوکلئیر اثاثے چھن جائیں گے اور درست فیصلے نہ کیے گئے تو پاکستان کے تین ٹکڑے ہوں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top