جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اگر نیٹو یوکرین کو پیٹریاٹ سسٹم فراہم کرتا ہے تو ہماری افواج کیلئے جائز ہدف ہوگا : روس

30 نومبر, 2022 11:19

روسی حکام کا کہنا ہے کہ اگر نیٹو پیٹریاٹ سسٹم فراہم کرتا ہے تو وہ فوری طور پر ہماری مسلح افواج کے لیے ایک جائز ہدف بن جائیں گے۔

روس کے سابق صدر اور روسی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے نیٹو کو یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی نظام فراہم کرنے کے خلاف خبردار کیا ہے۔

انہوں نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں اتحاد کو انتہا پسند حکومتوں کو ہتھیار فراہم کرنے پر مجرمانہ ادارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیٹو یوکرین کے جنونیوں کو نیٹو اہلکاروں کے ساتھ پیٹریاٹ سسٹم فراہم کرے گا، تو وہ فوری طور پر ہماری مسلح افواج کا جائز ہدف بن جائیں گے۔

ان کے پیغام سے یہ واضح نہیں تھا کہ آیا وہ پیٹریاٹ سسٹمز، یوکرائنی فورسز یا نیٹو کے اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا حوالہ دے رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : روسی حملوں کے باعث یوکرین کے ساٹھ لاکھ سے زائد افراد تاحال بجلی سے محروم

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ بے بس بحر اوقیانوس کے لوگ یہ سمجھیں گے۔ مہذب دنیا کو اس تنظیم کی ضرورت نہیں ہے۔ اسے انسانیت سے توبہ کرنی چاہیے اور ایک مجرمانہ ادارے کے طور پر تحلیل ہو جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اتحادی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد کہا کہ نیٹو ممالک یوکرین کو پیٹریاٹ طیارہ شکن میزائل نظام کی فراہمی کے امکان پر بات چیت کر رہے ہیں۔ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کو تبدیل کرنے کیلئے اسپیئر پارٹس اور پاور جنریٹر یوکرین کو فراہم کیے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top