جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

نیٹو افواج فن لینڈ اور سویڈن میں تعینات ہوئی تو ہمیں جوابی کارروائی کرنی ہوگی : روسی صدر

30 جون, 2022 10:28

ماسکو : روسی صدر نے فن لینڈ اور سویڈن کو خبردار کیا ہے کہ مغربی فوجی اتحاد کا حصہ بننے کے بعد اگر نیٹو کی افواج تعینات ہوتی ہے، تو ہمیں جوابی کارروائی کرنی ہوگی۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے وسطی ایشیائی سابق سوویت ریاست ترکمانستان میں علاقائی رہنماؤں کے ساتھ بات چیت کے بعد روسی سرکاری ٹی وی سے بات چیت مین فن لینڈ اور سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کو "شاہی عزائم” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ  فوجی اتحاد یوکرین کے تنازعے کے ذریعے اپنی "بالادستی” کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیٹو نے دو نورڈک ممالک کے فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن میں فوج اور انفراسٹرکچر تعینات کیا تو وہ اس کا جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سویڈن اور فن لینڈ کے ساتھ، ہمیں وہ مسائل نہیں ہیں جو ہمیں یوکرین کے ساتھ ہیں۔ وہ نیٹو میں شامل ہونا چاہتے ہیں، تو آگے بڑھیں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے روس سے تیل کی درآمد پر غور شروع کر دیا

بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ لیکن انہیں یہ سمجھنا چاہیے کہ پہلے کوئی خطرہ نہیں تھا، جب کہ اب، اگر وہاں فوجی دستے اور بنیادی ڈھانچہ تعینات کیا جاتا ہے، تو ہمیں جوابی کارروائی کرنی ہوگی اور ان خطوں کے لیے بھی وہی خطرات پیدا کرنا ہوں گے، جہاں سے ہمارے لیے خطرات پیدا کیے جاتے ہیں۔

روسی کا کہنا تھا کہ ہیلسنکی اور اسٹاک ہوم کے ساتھ ماسکو کے تعلقات ان کی نیٹو رکنیت پر ناگزیر طور پر خراب ہوں گے۔ ہمارے درمیان سب کچھ ٹھیک تھا، لیکن اب کچھ کشیدگی ہو سکتی ہے، جو یقیناً رہے گی۔

خیال رہے کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت دہائیوں میں یورپی سلامتی میں سب سے بڑی تبدیلیوں میں سے ایک ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top