جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے: جاوید میانداد

07 فروری, 2023 16:24

کراچی: جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے، بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے۔

سابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان جاوید میانداد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ اگر کوئی ٹیم نہیں آنا چاہتی تو اس کو چھوڑ دینا چاہیے، بھارت ایشیاکپ کیلئے پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائیگی: نجم سیٹھی

جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ہمیشہ کہتا ہوں اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا سب کے لیے ایک جیسا رویہ ہونا چاہیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top