جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی اضافہ ہوگا: فواد چودھری

17 اکتوبر, 2021 11:59

اسلام آباد: فواد چودھری کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی اضافہ ہوگا، معاشی مشکلات عارضی ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمت پر پروپیگنڈے سے لگتا ہے ہم علیحدہ سیارے پر ہیں، عالمی سطح پر قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی اضافہ ہوگا، سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا، آج قیمتیں اوپر ہیں، کل کم ہوں گی تو یہاں بھی ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی مشکلات زرداری، نواز شریف کا تحفہ ہیں : فواد چوہدری

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدن اور روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top