جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس بات کا خوف ہے۔ : ناصر شاہ

04 جولائی, 2021 17:14

کراچی: ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ روز حلیم کہتے ہیں کہ اس نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس بات کا خوف ہے۔

وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا حلیم عادل شیخ کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آج حلیم عادل مراد سعید کی زبان استعمال کررہے ہیں، ان لوگوں میں صرف بدتمیزی اور گالم گلوچ کا آپس میں مقابلہ ہے، دیکھ رہے ہیں کہ نیب حلیم عادل کو کب گرفتار کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں 5 سال پورے کروں گا کسی کی خواہش پر گھر نہیں جاؤںگا: وزیراعلیٰ سندھ

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ حلیم عادل شیخ کو جیل کا خوف کھائے جارہا ہے، جس طرح حلیم نے سینٹرل جیل میں دوڑ لگائی تھی آج بھی وہ جیل کا ریکارڈ ہے، حلیم عادل شیخ جیل میں بہترین دوڑ کا ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، حلیم کے بیانات ان کی بوکھلاہٹ اور کھوکھلے پن کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کردی ہے: حلیم عدال شیخ

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر بن تو گئے لیکن اس عہدے پر پورا نہیں اتر سکے، روز حلیم کہتے ہیں کہ اس نے وزیراعلیٰ سندھ کے خلاف پٹیشن دائر کی ہے، بوکھلاہٹ کے اقدام آپ کو مزید رسوا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری 6 جولائی کو امریکہ روانہ ہونگے

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی امریکا جا رہا ہے تو پی ٹی آئی کو کس بات کا خوف ہے، آپ کے پیروں تلے زمین کیوں نکلی جارہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top