جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

صرف اللہ سے معافی مانگوں گا اور کسی سے نہیں : شاہد خاقان کا اسپیکر کے نوٹس پر جواب

22 اپریل, 2021 13:21

اسلام آباد : شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ این سی او سی کورونا پر قابو پانے میں ناکام رہا، صرف اللہ سے معافی مانگوں گا اور کسی سے نہیں۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

جج نے کہا کہ آپ کے وکیل کی طبیعت اب کیسی ہے؟ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہیں کورونا ہے، آئسولیشن میں ہیں۔ منگل تک امید ہے، ٹھیک ہو جائیں گے۔

جج احتساب عدالت اعظم خان نے کہا کہ ملزمان کے وکلاء کو معلوم ہونا چاہئیے کہ کیس کی سماعت کب ہونی ہے۔ عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو حاضری کے بعد جانے کی اجازت دے دی۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہم نے منگل کا روز صرف ایک کیس کیلئے مختص کیا تھا۔ اگر کیس کی کارروائی نہیں ہوگی تو پھر ہمیں روزانہ سماعت کرنی پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر میں کورونا سے مزید 98 ہلاکتیں

حاضری کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کا احتساب کا نظام عوام جانتے ہوتے تو انہیں پتہ چلتا کہ کیا ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دن قبل وفاقی دارالحکومت میں ابصار عالم کو گولی ماری گئی کوئی نہیں جانتا کس نے ماری۔ آج اس ملک میں صحافیوں کو دھمکیوں کے بعد اب جان کا بھی خطرہ لاحق ہے۔ ابصارعالم پر قاتلانہ حملے کا معاملہ کل پارلیمان میں اٹھائیں گے۔ ملک کے حالات اور لا اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہوچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں کورونا پھیلتا جارہا ہے این سی او سی کو بند کیا جائے۔ حالات ایسے رہے تو جلد ہی پاکستانیوں کے دوسرے ممالک کے سفر اور داخلے پر پابندی عائد کردی جائے گی۔ ساری دنیا نے کورونا کا پھیلاؤ روک لیا، پاکستان میں این سی او سی کورونا پر قابو پانے میں ناکام رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے نوٹس سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ صرف اللہ سے معافی مانگوں گا اور کسی سے نہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نیب ای سی سی کے چیئرمین کو بلائے، صوبائی وزراء کا کیا تعلق ہے۔ اس ملک کی عوام شناختی کارڈ ہاتھ میں اٹھا کر چینی خریدنے پر مجبور ہے۔ چینی کا معاملہ بڑا سیدھا ہے، قصور وار وزیراعظم اور اس کی کابینہ ہے۔

لیگی رہنماء کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ڈیڑھ سال سے جیل میں ہے ابھی تک الزام کوئی نہیں لگ سکا۔ وزیراعظم اور کابینہ کو بھی ڈیڑھ سال جیل میں ڈالیں پھر پتہ چلے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top