جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاق سے صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، اگر نہیں دیا تو چھین کر لوں گا : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

04 جنوری, 2023 15:43

پشاور : محمود خان کا کہنا ہے کہ وفاقی کی جانب سے صرف 5 ارب روپے جاری کیے گئے، اگر حق نہیں دیا تو چھین کر لوں گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ٹوررازم پولیس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت کا ڈیفنس منسٹر ایک مسخرہ ہے۔ ہماری پولیس نے امن کے قیام کے لیے بے شمار قربانیاں دیں۔ سازش کے تحت قائم حکومت خیبر پختونخوا کے فنڈز نہیں دے رہی۔

یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت اپنے خرچے کم کرنے کے بجائے قوم سے قربانی مانگ رہی ہے : مسرت چیمہ

انہوں نے کہا کہ میں صوبے کا حق مانگ رہا ہوں، اگر نہیں دیا تو چھین کر لوں گا۔ قبائلی اضلاع میں زیرو سے اسٹارٹ لیا۔ وہاں پر گزشتہ 70 سالوں میں ترقیاتی کام نہیں کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام سے 100 ارب روپے سالانہ کا وعدہ کیا گیا تھا۔ صرف 5 ارب روپے جاری کیے گئے۔ قبائلی اضلاع میں پولیس اسٹیشن بنانے ہیں، اسلحہ خریدنا ہے۔ امپورٹڈ حکومت مختص حصہ نہیں دیگی تو یہ سب کیسے ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top