مقبول خبریں
برطانیہ کے شاہی خاندان پر مشتمل سیریز ’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید بھی شامل
لندن: برطانیہ کے شاہی خاندان پر مشتمل مشہور نیٹ فلکس سیریز ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کا آغاز 9 نومبر سے ہوگا جس میں ہمایوں سعید بھی شامل ہوں گے۔
ہمایوں سعید سیریز میں پاکستان نژاد برطانوی ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کررہے ہیں جن کا لیڈی ڈیانا کے ساتھ رومانی تعلق ہے۔
لیڈی ڈیانا نے جب مئی 1996 میں پاکستان کا دورہ کیا تو انہوں نے لاہور میں ڈاکٹر حسنات کی فیملی سے بھی ملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ہمایوں سعید کی خلیل الرحمان قمر سے غصہ کم کرنے کی درخواست
— The Crown (@TheCrownNetflix) September 24, 2022
ملکہ برطانیہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ویب سیریز کے آرگنائزرز نے سیزیز کو کچھ عرصے کیلئے موخر کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سیریز دکھائے جانے والے شاہی خاندان کے حالات کو خفیہ رکھا گیا ہے لیکن خیال کیا جارہا ہے کہ نئی سیزن میں نوے کے دہائی کے واقعات دکھائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ ’دی کراؤن‘ سیریز اب تک 22 گریمی ایوارڈز جیت چکی ہے۔