جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ہزارہ برادری کا دھرنا جاری، وزراء کے مذاکرات بھی ناکام، چار ماہ تک بھی بیٹھیں گے : شرکاء

06 جنوری, 2021 12:34

کوئٹہ : ہزارہ برادری کا دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے، وفاقی وزراء کے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔

ہزارہ برادری کی جانب سے مغربی بائی پاس پر سخت سردی میں چوتھے روز بھی سانحہ مچھ کے خلاف جاری رکھا ہے۔

صوبائی پانچ رکنی وفد اور وفاقی وزراء علی زیدی اور زلفی بخاری کے مذاکرات بھی ناکام ہوگئے۔ ہزارہ برادری کے عمائدین اپنے مؤقف پر ڈٹے رہے کہ وزیراعظم خود کوئٹہ آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ مچھ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لائیں گے : ترجمان بلوچستان حکومت

علی زیدی نے عمائدین سے کہا کہ میری گزارش ہے کہ مظلوموں کی لاشیں دفنادیں۔ اگر خان صاحب نہ آئے تو جو سزا آپ دیں گے، مجھے منظور ہوگی۔ وعدہ کرتا ہوں کہ ظالموں کو نہیں چھوڑیں گے۔

علامہ علی حسنین موسیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 22 سال میں جو وعدے کیے گئے، ایک بھی پورا نہیں کیا گیا۔ وزیر اعظم  کے یہاں آنے کا مطالبہ ہمارا نہیں لواحقین کا ہے۔ شرعی طور پر جب تک لواحقین نہ چاہیں تدفین نہیں کی جاسکتی۔

ہزارہ عمائدین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی یقین دہانی کے بغیر کسی سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ چار دن ہوگئے، چار ماہ تک بھی لاشیں لے کر سڑک پر بیٹھیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top