جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

26 اپریل کو حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی سے رابطہ کرے گی: رانا ثنااللہ

22 اپریل, 2023 13:23

فیصل آباد: راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے، 26 اپریل کو حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی سے رابطہ کرے گی، ہماری کوشش ہے کہ بیٹھ کر بات کریں۔

وزیر داخلہ راناثنااللہ کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم میں نفرت کے بیج بوئے، عمران خان کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، عمران خان نے آئی ایم ایف سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں ملکی معیشت کو دانستہ تباہ کیا گیا، گزشتہ ایک سال سے عمران خان ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ اپنے الیکشن کی تاریخ 14 مئی پر قائم ہے، میں الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں: شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر قانونی طور پر صوبائی اسمبلیاں توڑیں، ملک میں عام انتخابات ایک ہی وقت میں ہونے چاہئیں، آئینی بحران کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو سرجوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کیخلاف مہم جوئی میں مصروف ہے، اکتوبر سے پہلے الیکشن کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو بیٹھنا ہوگا، حکومت مذاکرات کیلئے تیار ہے، 26 اپریل کو حکومتی کمیٹی پی ٹی آئی سے رابطہ کرے گی، ہماری کوشش ہے کہ بیٹھ کر بات کریں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 2014 سے عمران کوشش کررہا تھا کہ قوم کو تقسیم کرے، عمران خان نے قوم کو تقسیم کرنے کیلئے ہر حربہ استعمال کیا، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی بحران کا شکار ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top