مقبول خبریں
سندھ حکومت کا ہر ڈویژن میں ریجنل بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ
کراچی : کابینہ نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو ڈویژنل سطح پر منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پالیسی دے گی۔ عملدرآمد کیلئے ہر ڈویژن میں ریجنل بِلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ہوگی۔ ڈویژنل اتھارٹی ڈویژن کے نام سے کام کرے گی۔
ریجنل بِلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا سربراہ چیف کلیکٹر ہوگا۔ ریجنل اتھارٹی کراچی اور حیدرآباد کے چیف کنٹرولر گریڈ بی ایس 20 کے ہوں گے، باقی دیگر ڈویژنل بِلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے چیف کنٹرولر گریڈ بی ایس 19 کے ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کپاس کی ملکی پیداوار سلیکٹڈ کی حکومت میں کم ہو کر آدھی رہ گئی : وزیر زراعت سندھ
کابینہ نے سندھ ہائی ڈینسٹی ڈولپمنٹ بورڈ ایکٹ 2020 میں کچھ ترامیم کی منظوری دیتے ہوئے اسمبلی بھیجنے کی بھی منظوری دے دی۔