جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

گلگت بلتستان انتخابات : جب جب الیکشن صاف اور شفاف ہو گا آپ ہاریں گے : شہباز گل

20 نومبر, 2020 13:58

اسلام آباد : شہباز گل کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی امیدوار کامیاب ہوگئے، جب جب الیکشن صاف اور شفاف ہو گا آپ ہاریں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی میڈیا پر اپنی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان دو میں دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے فتح اللہ خان 96 ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : جعلی حکومت کو لانے والے ہی ناکامی کے ذمہ دار ہیں، گلگت کی مبارکباد سلیکٹر کو دیتے ہیں : مریم نواز

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ لیڈ 2 ووٹوں کی تھی۔ دوبارہ گنتی پرچی چئیرمین بلاول زرداری کے احتجاج کے بعد ہوئی۔ عمران خان کا اور آپ کا فرق ہی یہ ہے کہ آپ جتنی بار کہو گے حلقے کھلیں گے اور جب جب الیکشن صاف اور شفاف ہو گا آپ ہاریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top