جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کل سے افطار کے بعد تمام بازار بند ہوں گے : اسد عمر

23 اپریل, 2021 16:16

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہری دن کے اوقات میں شاپنگ کرلیں، کل سے افطار کے بعد تمام بازار بند ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کے اجلاس میں بڑے فیصلے کئے گئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے بتایا کہ پانچ فیصد سے زائد کیسز والے اضلاع میں تمام اسکولز بند رہیں گے۔ نویں تا بارہویں جماعت کی کلاسز بھی عید کے بعد بند کردی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج شہروں میں فوج طلب

انہوں نے کہا کہ بازار شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے۔ شہری دن کے اوقات میں شاپنگ کرلیں، کل سے افطار کے بعد تمام بازار بند ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ دفتری اوقات دوپہر دو بجے تک محدود کردیئے گئے، جبکہ عید پر ریسٹورنٹس پر بھی پابندی عائد کی جارہی ہے۔ این سی او سی صوبوں سے مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کررہی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top