جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سابق صدر آصف علی زرداری لاہور کا اہم دورہ کریں گے

19 جون, 2021 14:47

کراچی : آصف زرداری لاہور کے دوران پنجاب میں پیپلز پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیئے ملاقات کریں گے۔

سابق صدر آصف علی زرداری لاہور کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران کئی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی۔ سابق گورنر پنجاب ذوالفقار خان کھوسہ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی پارٹی اکاؤنٹس تک رسائی مانگ لی

سابق صدر پیپلز پارٹی پنجاب کو مضبوط اور متحرک کرنے کے لئے پنجاب کی مختلف اہم شخصیات سے رابطے کررہے ہیں۔ قاسم ضیاء کو پنجاب میں اہم ذمہ داری کی آفر کر دی گئی۔

ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری دورہ لاہور میں اپنا طبی معائنہ کروائیں گے۔ دورے کے دوران پیپلز پارٹی پنجاب کی تنظیم کے مختلف اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔

پارٹی شریک چیئرمین حاجی عزیز الرحمن چن کی عیادت کے لئے ان کے گھر جائیں گے اور ماضی میں حلیف جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی رابطے کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top