جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک

08 جولائی, 2022 19:33

جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہو گئے، انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کو خطاب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شنزو ایبے کو 2 گولیاں لگیں جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ گولی سابق جاپانی وزیرِ اعظم کے سینے پر لگی تھی، جس کے بعد انہیں دل کا دورہ بھی پڑا تھا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ شنزو ایبے پر حملے کے فوری بعد ایک مشکوک شخص کو حراست میں بھی لیا گیا ہے،مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شنزو ایبے الیکشن مہم کے لیے نارا شہر پہنچے تھے۔

67 سالہ شنزو ایبے سب سےطویل عرصہ جاپان کے وزیرِ اعظم رہے تھے،واضح رہے کہ جاپان کی جدید تاریخ میں پہلی دفعہ قومی لیڈر پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔

یہ پڑھیں : جاپان کے سابق وزیر اعظم کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا گیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top