جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

سابق آسٹریلوی کرکٹرز کی پاکستان میں سلو پچزپر شدید تنقید

22 مارچ, 2022 12:59

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے پاکستان میں سلو پچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ٹیسٹ کرکٹ کی بقاء کے لیے اچھی پلاننگ نہیں، ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے پاکستان کو پچز کو بہتر بنانا ہوگا۔

آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی مارک وا نے سلو پچز پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ٹیسٹ کی پچ بہت ہی معمولی سی ہے،مجھے ایسی پِچز نہیں پسند جہاں فاسٹ بولرز باؤنسرز نہ کرسکیں۔

سابق کھلاڑی کا کہنا تھا کہ چاہتا ہوں پاکستان میں باؤنسی اور فاسٹ بولرز کے لیے سازگار پچز بنائی جائیں،سلو پِچز ٹیسٹ کرکٹ کی بقا کے لیے اچھی پلاننگ نہیں۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر براڈ ہاڈن نے کہا کہ دورۂ پاکستان پر فیصلہ کن پِچز نہیں بنائی گئیں، سلو پچز نے شاہین شاہ آفریدی جیسے باصلاحیت بولرز کو غیرموثر بنا دیا ہے۔

سابق ٹیسٹ وکٹ کیپر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی طاقت فاسٹ بولنگ میں ہے،ٹیسٹ کرکٹ کو دلچسپ بنانے کے لیے پاکستان کو پچز کو بہتر بنانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اظہر علی کی سنچری، برائن لارا نے تعریفوں کے پل باندھ دیے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top