جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

کراچی میں بلڈر آفس پر فائرنگ 5 کروڑ بھتہ نہ دینے پر کی گئی : پولیس

06 اپریل, 2023 13:44

کراچی : پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ وار احمد علی مگسی نے زیر تعمیر رہائشی پراجیکٹ کے مالک سے 5 کروڑ بھتہ اور ایک فلیٹ مانگا تھا۔

گزشتہ روز پرانی سبزی منڈی کے قریب بلڈر کی آفس پر فائرنگ کی وجوہات سامنے آگئیں، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ رہائشی پراجیکٹ کے سپروائزر سدھیر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق گزشتہ روز ہم زیر تعمیر رہائشی پراجیکٹ کے باہر افطار کر رہے تھے۔ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : منگھوپیر میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے باپ بیٹا زخمی، علاقہ مکینوں کا احتجاج

متن میں لکھا گیا کہ فائرنگ کی زد میں آکر 2 سکیورٹی گارڈز زخمی ہوگئے۔ میں نے واقعہ کی اطلاع فون پر رہائشی پراجیکٹ کے مالک کو دی۔ پراجیکٹ مالک نے مجھے بتایا کہ گینگ وار احمد علی مگسی نے مجھے بھتے کی کال کی تھی، اور 5 کروڑ بھتے کی رقم اور ایک فلیٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا کہ احمد علی مگسی نے دھمکی دی کہ اگر بھتہ نہیں دیا گیا، تو اگلی بار وہ دستی بم سے حملہ کرے گا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top