جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

آگ سے متاثرہ نجی سپر اسٹور کی جانب سے پارکنگ کو بطور گودام استعمال کرنے کا انکشاف

02 جون, 2022 14:27

کراچی : عدالت کو بتایا گیا ہے کہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے، پارکنگ کو گودام کے طور پر استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں این جی او کی جانب سے جیل چورنگی کے نجی سپر اسٹور میں آگ لگنے کے واقعے کے خلاف درخواست کی دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نجی اسٹور نے عمارت کی پارکنگ کو بطور گودام استعمال کر رکھا تھا۔ ایس بی سی اے نے بھی اس معاملے پر خاموشی ظاہر کی۔ پارکنگ کو گودام کے طور پر استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔

درخواست گزار کی وکیل سارہ کنول نے عدالت کو بتایا کہ درخواست پر عملدرآمد ہوتا تو شاید یہ آگ ہی نہ لگتی۔ پارکنگ کو گودام استعمال کرنے کے باعث بلڈنگ کی بنیاد بھی خطرناک ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں آٹھ ہزار ایکڑ پر ایجوکیشن سٹی قائم کی جائے گی : وزیر اعلیٰ سندھ

وکیل کے مطابق آگ لگنے کے باعث ایک شخص جلس کر ہلاک جبکہ متعدد لوگ زخمی ہوئے۔ سپریم کورٹ نے بھی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات روکنے کا حکم دے رکھا ہے۔

وکیل نے بتایا کہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ہے۔ اطراف کی عمارتوں کو خالی کرنے کا کہا ہے رہائشیوں کے لئے ایسی صورتحال میں کیا بنے گا۔

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست گزار این جی او کے ممبران سے کوائف نامہ طلب کرتے ہوئے اسٹور انتظامیہ کو نوٹس جاری کیئے بغیر سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top