جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

پاک افغان بارڈر پر فینسنگ کا کام 90 فیصد مکمل، غیر قانونی نقل و حرکت بند

17 جولائی, 2021 12:43

پشاور : پاک افغان بارڈر پر فینسنگ کا کام 90 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے، سخت مانیٹرنگ سسٹم نصب کر کے غیر قانونی نقل و حرکت بند کردی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تقریباً 1229 کلومیٹر بارڈر پر فینسنگ 90 فیصد مکمل کرلی گئی۔ باقی 10 فیصد حصے پر کام تیزی سے جاری ہے اور اس پاس کے تمام علاقوں سے داخلہ مکمل بند ہے۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں، ماضی سے سیکھ کر حکمت عملی بنا رہے ہیں : وزیر خارجہ

پاسپورٹ ویزا اور شناختی کارڈ کے بغیر کوئی بھی پاکستان میں داخل نہیں ہو سکے گا۔ مہاجرین کی آمد کی پیش نظر فورسز پولیس اور انتظامہ نے مل سیکورٹی مزید سخت کر دی ہے۔

مہاجر کیمیپ بارڈر سے دور اس پار بنانے جانے کا امکان ہے، جہاں پر ہر قسم تعاون کیا جائے گا۔ کسی کو بھی کیمپ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سیکورٹی فورسز کے پاس مکمل ڈیٹا موجود ہے۔ آن لائن ڈیٹا سے پاکستان آنے والوں کا مکمل ریکارڈ دیکھ کر داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top