جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

نئی گاج ڈیم کا پراجیکٹ وفاق پورا کرے گا : اسد عمر

16 اپریل, 2021 16:05

سکھر : اسد عمر کا کہنا ہے کہ سندھ کیلئے 446 روپے کا پیکیج ہے، نئی گاج ڈیم کا پراجیکٹ وفاق پورا کرے گا۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند ماہ پہلے سندھ کے دارالحکومت کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کیا گیا تھا، اب صوبہ سندھ کیلئے 446 روپے کا پیکیج ہے۔ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی ترسیل کے نظام میں سرمایہ کاری کرنے سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوگی۔ گیس اور بجلی کے منصوبے 52 ارب روپے کی لاگت سے اگلے 2 سال میں مکمل ہوں گے۔ سکھر حیدرآباد موٹر وے جلد تعمیر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم سندھ کیلئے 446 ارب کے پیکیج کا اعلان کریں گے : خرم شیر زمان

ان کا کہنا تھا کہ سندھ پاکستان میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ ہے۔ بدقسمتی سے جہاں سے گیس نکل رہی ہے، وہاں کے رہائشیوں کو نہیں مل رہی۔ روہڑی اور حیدرآباد کے ریلوے اسٹیشنز کو ٹھیک کیا جائے گا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ نئی گاج ڈیم کا پراجیکٹ وفاق پورا کرے گا۔ عمران خان کے ہر فیصلے میں نوجوانوں کا ذکر ہوتا ہے۔ پاکستان میں صرف عمران خان قومی سوچ رکھنے والے لیڈر ہیں۔ وزیراعظم عمران خان پورے ملک کے لیڈر ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top