جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

وفاقی شرعی عدالت کا خواجہ سرا بچوں کے لیے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کرنے کا حکم

15 دسمبر, 2022 13:25

اسلام آباد : عدالت نے تاریخی حکم دیا کہ خواجہ سرا بچوں کے لیے بھی علیحدہ چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جائے۔

وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجیڈر ایکٹ کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔

چیف جسٹس سید محمد انور نے ریمارکس دیئے کہ وزرات انسانی حقوق ٹرانسجیڈر بچوں کو حقوق فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ عدالت آنے سے پہلے آرڈر پڑھ لیا کریں۔ وکیل وزرات انسانی حقوق بغیر کسی تیاری کے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر پرویز الہٰی لبیک کہیں گے : فیاض چوہان

عدالت کے نوٹس پر زمرد خان سی ای او پاکستان سویٹ ہوم پیش ہوگئے۔ زمرد خان نے عدالت سے مکالمے میں کہا کہ آپ بڑا ثواب کام کر رہے ہیں۔ میں آج اپنے بیٹیوں اور بیٹوں کو لایا ہوں۔ عدالت نے کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داری نہیں پورا کر رہی ہے، یہ بچے کہاں جائیں گے؟

عدالت نے وزارت انسانی حقوق کو بڑا اور تاریخی حکم دیا کہ خواجہ سرا بچوں کے لیے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ قائم کیا جائے۔

عدالت نے خصوصی یونٹ کے ایس او پیز کی تیاری کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ سربراہ پاکستان سویٹ ہومز زمرد خان، ڈاکٹر امجد ثاقب۔ چیئرپرسن قومی انسانی حقوق کمیشن (این سی ایچ آر) اور کشش ندیم کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

کمیٹی 24 دنوں میں ایس او پیز طے کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کرے گی۔ کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top