جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے : وزیر اعظم

18 جون, 2022 08:37

اسلام آباد : شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کام کرنے والوں کارکردگی کو سراہتا ہوں، فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی وائٹ لسٹ کی طرف واپسی بڑی کامیابی ہے۔ حکومتی اداروں، شخصیات، متعلقہ ٹیم کو مبارک دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ایف اے ٹی ایف اجلاس جاری ہے، قیاس آرائی سے گریز کیا جائے : حنا ربانی کھر

انہوں نے کہا کہ حنا ربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔ یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے، جو مسلسل اس کیلئے کام کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جیت کیلئے کام کرنے والی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے۔ آنے والے وقت میں ایسی مزید خوشخبریاں پاکستان کا مقدر بنیں گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top