جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

روس جعلی پروپیگنڈہ ویڈیو بنا کر یوکرین پر حملہ کردے گا : امریکہ

04 فروری, 2022 15:30

واشنگٹن : امریکہ نے الزام لگایا ہے کہ ہمیں یقین ہے روس ایک جعلی پروپیگنڈہ ویڈیو بنا رہا ہے، جس کے بہانے وہ یوکرین پر حملہ کردے گا۔

امریکہ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ایک جعلی یوکرائنی حملے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جسے وہ حملے کا جواز فراہم کرنے کے لیے استعمال کرے گا۔ ماسکو ممکنہ طور پر ایک ویڈیو جاری کرے گا، جس میں روسی سرزمین پر یا مشرقی یوکرین میں روسی بولنے والے لوگوں کے خلاف حملہ دکھایا گیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : روس کے صدر کی چین میں موجودگی، دنیا کی نظریں بیجنگ پر لگ گئیں

پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہمارے پاس ایسی معلومات ہیں کہ روسی ممکنہ طور پر حملے کا بہانہ بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ روس ایک بہت ہی پروپیگنڈہ ویڈیو تیار کرے گا، جس میں لاشیں اور اداکار شامل ہوں گے، جو سوگواروں اور تباہ شدہ مقامات کی تصاویر کو پیش کر رہے ہوں گے۔

سینئر امریکی حکام نے کہا کہ یہ ویڈیو ان چند خیالات میں سے ایک تھی، جو روس کو اپنے پڑوسی پر حملہ کرنے کا بہانہ فراہم کرتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top