جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ملک سے غربت کا خاتمہ میری بڑی کامیابی ہوگی: وزیراعظم

22 اپریل, 2021 19:44

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کا طبقہ بہت مشکل زندگی گزارتا ہے، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ماہی گیروں کو قرضے دیں گے، ملک سے غربت کا خاتمہ میری بڑی کامیابی ہوگی۔

ماہی گیروں کو با اختیار بنانے کا پروگرام سے وزیر اعظم عمران خان کا اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک سے غربت کا خاتمہ میری بڑی کامیابی ہوگی، خیبر پختونخوا میں 2013 سے 2018 کے دوران غربت میں کمی آئی۔ ماہی گیروں کا طبقہ بہت مشکل زندگی گزارتا ہے، کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے ماہی گیروں کو قرضے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے: آرمی چیف

عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کی زندگی آسان بنانا ہمارا منشور ہے، غریب کی حالت بدلنے سے ملکی معیشت بہتر ہوگی۔ ملک میں زیتون کے درخت لگانے سے انقلاب آرہا ہے، اگر اسی طرح بغیر منصوبہ بندی کے آبادی کا پھیلاؤ جاری رہا تو مشکلات میں اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کراچی میں 40 فیصد کچی آبادی ہے، بینک غریب لوگوں کو قرضے دینے میں آسانیاں پیدا کریں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top