جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

حساس اداروں کیخلاف مہم چلانے والے گیارہ ٹرولرز گرفتار

12 اپریل, 2022 15:51

اسلام آباد : ایف آئی اے نے حساس اداروں کیخلاف مہم چلانے والے گیارہ ٹرولرز کو گرفتار کر لیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے حساس اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا مہم کرنے والوں کے خلاف حرکت میں آگیا۔

حساس اداروں اور انٹیلی جنس بیورو نے لسٹیں ایف آئی اے کو فراہم کر دیں۔ ایف آئی اے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مختلف شہروں میں مشترکہ چھاپے مارے۔

یہ بھی پڑھیں : نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو ’ہینڈ سم وزیر اعظم ‘ قرار دے دیا گیا

پچاس ایسے افراد کے لسٹیں ایف آئی اے کو دی گئی جو سینکٹروں جعلی اکاؤنٹس آپریٹ کر رہے ہیں، ان فیک اکاؤنٹس سے حساس اداروں اور اہم شخصیات کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی گئی۔ بعض اکاؤنٹس بیرون ممالک سے بیٹھ کر آپریٹ کیے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے نے اب تک لاہور سے تین، گجرات، فیصل آباد سے آٹھ ٹرولرز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top