جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات کی منسوخی کے معاملے پر صدر مملکت کو خط

24 مارچ, 2023 12:02

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کو لکھے خط میں پنجاب میں انتخابات کی منسوخی سے متعلق تمام معاملات سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت عارف علوی کو پنجاب میں انتخابات کی منسوخی کی وجوہات اور 8 اکتوبر کی نئی پولنگ تاریخ سے آگاہ کیا گیا، جو مشاورتی عمل کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کردیئے، شیڈول بھی واپس

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسٹیک ہولڈرز کی بریفنگ اور موجودہ ملکی معاشی و سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول منسوخ کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top