مقبول خبریں
الیکشن کمشنر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں: حافظ نعیم
کراچی: جماعت اسلامی نے چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ ایک کمزور الیکشن کمشنر ہیں، آپ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کے سہولت کار بنے ہوئے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ آئین پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر کو اختیارات دیے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کی پوزیشن یہ نہیں کہ وہ کسی سے پوچھیں کہ الیکشن کرنا ہے یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ ملتوی
ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگ ٹیکس دیتے ہیں، وہ اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔