جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

آزاد کشمیر میں الیکشن مہم ختم، 45 نشستوں کیلئے لاکھوں ووٹرز کل ووٹ ڈالیں گے

24 جولائی, 2021 10:32

مظفرآباد : آزاد کشمیر میں الیکشن مہم ختم ہوگئی، لاکھوں ووٹرز اپنا حق رائے دہی کل استعمال کریں گے۔

آزاد کشمیر کے عام انتخابات کیلئے الیکشن مہم کا وقت ختم ہوگیا، کل پولنگ ہوگی، لاکھوں ووٹرز اپنے پسندیدہ امیدوار کے حق میں ووٹ ڈالیں گے۔

45 نشستوں پر پولنگ کے لئے مجموعی طور پر 6 ہزار 139 پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے ہیں، جس میں سے آزاد کشمیر میں 33 نشستوں کیلئے 5 ہزار 123 اور پاکستان میں مقیم مہاجرین کی 12 نشستوں کیلئے ایک ہزار 16 پولنگ اسٹیشن قائم کیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کے کشمیر پر ریفرنڈم کے اعلان پر مولانا فضل الرحمان کا رد عمل سامنے آگیا

مظفرآباد کے 7 حلقوں کے 300 پولنگ اسٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیئے 5 ہزار پولیس اہلکار اور 32 ہزار 200 سول آرمڈ فورسز اور 6 ہزار سے زائد پاک فوج کے افسران اور اہلکار تعینات کیئے گئے ہیں۔

مظفرآباد میں ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔ 250 افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔

انتخابی مہم کے آخری روز وزیراعظم عمران خان نے کوٹلی اور تراڑ کھل اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے باغ اور مظفرآباد میں سیاسی پنڈال سجائے۔ مریم نواز شریف عید سے قبل ہی آزاد کشمیر میں انتخابی مہم ختم کرکے واپس لاہور چلی گئی تھیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top