مقبول خبریں
سندھ بھر میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے: سعید غنی
کراچی: سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سندھ میں تعلیمی ادارے 8 اگست تک مکمل بند رہیں گے، 8 اگست کے بعد صورت حال کا ازسر نو جائزہ لیا جائے گا، 8 اگست کو کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے گراؤنڈز کو ڈرائیو تھرو ویکسینیشن سینٹر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
سعید غنی کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، سندھ اور باالخصوص کراچی میں وائرس کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔