جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

ویکسین نہ لگوانے والے شہری سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں : اسد عمر

16 جولائی, 2021 14:05

اسلام آباد : اسد عمر کا کہنا ہے کہ وباء کے پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں، ویکسین نہ لگوانے والے شہری سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی بھارتی قسم کافی تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں وباء کے پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ جلد سے جلد ویکسین لگوائیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا میں ڈیلٹا کی موجودگی زیادہ ہوسکتی ہے : محکمہ صحت

انہوں نے کہا کہ ویکسین نہ لگوانے والے شہری سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں۔ شہری عید الاضحیٰ کی تعطیلات میں احتیاط کریں اور گھروں پر رہیں۔ پاکستان میں 2 کروڑ 21 لاکھ افراد کو ویکسین لگ چکی ہے۔  ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو سیاحتی مقامات پر دشواری ہوسکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 4 دنوں سے یومیہ ویکسینیشن کی تعداد 5 لاکھ سے زیادہ ہے۔ ویکسین کی ایک ڈوز لگوانے والوں میں 9 ہزار 917 کیسز سامنے آئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top