مقبول خبریں
سروسز اسپتال کے ہوسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد
لاہور: سروسز اسپتال کے ڈاکٹر ہوسٹل سے ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے، حسن نامی ڈاکٹر گزشتہ چند روز سے بیمار تھے اور اتوار کی صبح ڈاکٹر ہوسٹل میں دم توڑ گئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حسن سروسز اسپتال میں بطور اے ایم ایس کام کررہے تھے، ڈاکٹر کی ہلاکت کی وجہ کا تاحال تعین نہ ہوسکا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ایک گھر سے خاتون اور مرد لاشیں برآمد
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر حسن کو خون کی قے آئی اور چل بسے، سروسز اسپتال کی ایمرجنسی میں لیجایا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔
اسپتال ذرائع نے بتایا کہ ایمرجنسی میں ڈاکٹر حسن کا سی پی آر بھی کیا گیا مگر بے سود رہا۔