جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر جوکووچ ایک بار پھر ٹورنامنٹ میں شرکت سے قاصر

06 جنوری, 2023 14:30

سربیا کے ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کو کورونا ویکسین نہ لگوانے پر ٹورنامنٹ میں شرکت سے ایک بار پھر روک دیا گیا۔

نواک جوکووچ انڈیانا ویلس اور میامی میں ماسٹرز 1000 ایونٹس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جوکووچ امریکا میں ہونے والے 2 ٹینس ٹورنامنٹس سے دستبردار

ماسٹرز 1000 ایونٹس 6 اور 20 مارچ کو شروع ہوں گے جب کہ جوکووچ مسلسل دوسرے سال ٹورنامنٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

امریکا میں 10 اپریل تک غیرملکیوں کے لیے ویکسی نیشن لگوانے کا ثبوت دینا لازمی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top