جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سڑک پر افطاری ضرور بانٹیں مگر ان باتوں کا دھیان رہیں

27 مارچ, 2023 13:15

آپ آجکل سوشل میڈیا پر بہت سی افطاریوں کی تصویریں دیکھ رہے ہونگے جس میں کیپشن پر یہ لکھا ہوگا کہ یہ ہے اپنا کراچی، ایسا ہے میرا کراچی، کراچی میں افطاری کے وقت کے مناظر ۔

کراچی میں ہزاروں مقامات پر روزے داروں کے لئے افطاری کا اہتمام ہوتا ہے اور اس افطاری میں انواع و اقسا م کے کھانے ومشروبات ہوتے ہیں۔شہر بھر کی مرکزی سڑکوں پر اس طرح کے مناظر افطاری سے پہلے جا بجا دیکھے جاسکتے ہیں۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کراچی والوں کے دل بہت بڑے ہیں اور اس بڑے دل کے مناظر پورے سال میں کئی بار دیکھنے کو ملتے ہیں۔

 

 

اس بارے میں جانئے : رمضان کی کھوئی ہوئی روح 

 

کراچی میں بڑی بڑی فلاحی تنظیموں کے ساتھ ساتھ مخیرحضرات بھی اپنی مدد آپ کے تحت مرکزی شاہراہوں پر افطاری کا اہتمام کراتی ہے۔ بلا شبہ یہ عمل انتہائی خوبصورت اور انسان دوستی پر مبنی ہے۔

لیکن اس عمل کے دوران کچھ واقعات ایسے دیکھے ہیں اور احباب سےسنے ہیں جس کی وجہ سے اس انداز کو خطرناک کہا جاسکتا ہے۔

 

distribution of iftari in karachi roads and trafiic issues

 

جیسے ابھی آغاز رمضان کے دنوں میں آفس سے گھر جارہا تھا اور کریم آباد پل سے گزر رہا تھا ایسے میں پل پر ٹریفک جام ہونا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے کافی جام ہوگیا ۔ آہستہ آہستہ اس جام والے ایریا کو کراس کیا تو دیکھا کہ ایک وائٹ سوزوکی افطاری کے باکس بانٹ رہی تھی۔

باکس کی تعداد انتہائی قلیل تھی مگر بانٹنے والے آرام آرام سے بانٹ رہے تھے اب درجنوں رکشے والے ، بائیک والے اس باکس کی چکر میں رُک رہے تھے جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا تھا۔ اب خود سوچیئے پل جیسی تیز رفتار سڑک پر آپ کا یہ عمل مسافروں کے لئے نقصان کا باعث بھی تو بن سکتا ہے۔

 

یہ پڑھیں : ماہ رمضان کا ضائع ہونے سے بچائیں

یہ ہی نہیں ایک اور مقام پر میں روز ٹریفک میں پھنستا ہوا۔ جس کی وجہ افطاری کی سبیل ہوتی ہے۔ افطاری کا ٹائم 7 بجے کے بعد کا ہوتا ہے مگر افطاری 6 بجے بانٹنا شروع کردیتے ہیں ۔

distribution of iftari in karachi roads and trafiic issues

 

اچانک سے رکشےیا بائیک والے کا افطاری بٹتے دیکھ کر رکنا پیچھے آنے والوں کے لئے انتہائی خطرناک ہوجاتا ہے اور اس چکر میں کتنے حادثات ہوجاتے ہیں اور حادثات کے ساتھ  جو ہوتا ہے وہ لڑائی ہے۔ افطاری سے پہلے لڑائیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ بے ہنگم ٹریفک ہوتا ہے۔

 

افطاری کرانے والے احباب کہتے ہیں کہ یہ مسافروں کے لئے انتظام ہے تاکہ جو سڑک پر ہوتے ہیں وہ افطاری کرسکیں۔ بے شک یہ بہت اچھا خیال ہے مگر جناب اگر آپ اس کو بانٹنے کا اہتمام اچھی طرح نہیں کریں گے تو ٹریفک میں رکاوٹ پید ا ہونگی جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگا اور ساتھ ساتھ ہم جیسے لوگ جو افطاری پر گھر پہنچنا چاہتے ہیں وہ لیٹ ہوجاتے ہیں ۔ رف ٹریفک کی وجہ سے ویسے بھی بائیک آرام سے چلانی پڑتی ہے اور ساتھ ساتھ اس ٹریفک جام کی وجہ سےمزید دیر ہوجاتی ہے۔

یہ پڑھیں : رمضان میں اشیاء کی نہیں نیکیوں کی ذخیرہ اندوزی کیجئے 

 

افطاری کرانے والوں سے درخواست ہے کہ اچھال اچھال کر افطاری پھینکنے سے اجتناب کیجئے تاکہ رزق کا احترام قائم رہے۔ ساتھ ساتھ بیچ سڑک پر ٹیبل نہ لگائی جائے بلکہ سروس روڈ پر لگائیں تاکہ ٹریفک جام ہوئے بغیر یہ سلسلہ جاری رہیں۔

افطاری کرانے والے احباب کا بہت شکریہ ، درخواست ہے کہ آپ اتنے پیسے خرچ کرتے ہیں ،افطاری کا انتظام کرنے میں بس اس کو ذرا منظم کرلیں تاکہ ٹریفک جام کا مسئلہ پیدا نہ ہو اور ساتھ ساتھ جو چھوٹے چھوٹے حادثات ہوتے ہیں اس پر بھی قابو پا سکیں۔

نوٹ : جی ٹی وی نیٹ ورک اور اس کی پالیسی کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

 

[simple-author-box]

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top