جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

ڈزنی اور وارنر برادرز نے یوکرین کے بحران پر روس میں فلم کی ریلیز روک دی

01 مارچ, 2022 13:56

ہالی ووڈ کے دو بڑے اسٹوڈیوز، ڈزنی اور وارنر برادرز نے کہا کہ وہ روس کے یوکرین پر حملے اور انسانی بحران کے نتیجے میں آنے والی فلموں کی تھیٹر ریلیز کو روک دیں گے۔

والٹ ڈزنی کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ روس میں تھیٹر فلموں کی ریلیز کو روک رہی ہے، جس کا آغاز پکسر اینی میشن اسٹوڈیوز کی آئندہ ریلیز "ٹرننگ ریڈ” سے ہوگا، فیصلے کے چند گھنٹوں کے اندر وارنر میڈیا نے کہا کہ وہ اس ہفتے روس میں دا بیٹ مین کی ریلیز کو روک دیں گے۔

ڈزنی کے بیان میں کہا گیا کہ ہم مستقبل کے کاروباری فیصلے بدلتی ہوئی صورتحال کی بنیاد پر کریں گے۔ اس دوران، مہاجرین کے بحران کے پیمانے کو دیکھتے ہوئے، ہم اپنے این جی او پارٹنرز کے ساتھ فوری امداد اور دیگر انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فیفا اور یوئیفا نے روس کو ورلڈ کپ سمیت بین الاقوامی فٹ بال مقابلوں سے معطل کر دیا

روس ہالی ووڈ کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے، 2021 میں باکس آفس پر $601 ملین کمائے گئے، دنیا بھر میں ٹکٹوں کی فروخت کا تقریباً 2.8 فیصد کا تعلق بھی روس سے ہے۔

کئی بڑی فلمیں عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی ہیں۔ دی بیٹ مین، تین مارچ کو روس سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے والی تھی۔

وارنر میڈیا نے کہا ہے کہ وہ صورتحال کی نگرانی جاری رکھے گا کیونکہ وہ اس سانحے کے فوری اور پرامن حل کا انتظار کر رہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top