جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

این اے 249 کے الیکشن میں ہار ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے: زلفی بخاری

26 اپریل, 2021 17:55

اسلام آباد: زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام ن لیگ کو معاف نہیں کریں گے اور ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ این اے 249 کے الیکشن میں ہار ن لیگ کا مقدر بن چکی ہے، وہاں کی عوام ان کا بیانیہ مسترد کر چکی ہے، ان کی قسمت میں ذلت و رسوائی کے سوا کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: این اے 249 ضمنی انتخاب : مریم نواز کی مفتاح اسماعیل کو ووٹ دینے کی اپیل

ان کا کہنا تھا کہ نواز، زرداری بھائی بھائی ہیں، دونوں نے اپنے اپنے دور میں قومی دولت کو بے دریغ طریقے سے لوٹا، دونوں کا طریقہ واردات بھی ایک ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ کراچی کی عوام ان کو معاف نہیں کریں گے اور ووٹ کی طاقت سے شکست دیں گے، جیسے ماضی میں پیپلز پارٹی کو دی، حکومت نے اپنی پوری توجہ معاشی استحکام اور عوامی فلاح و بہبود پر مرکوز رکھی ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top