جمعہ، 20-ستمبر،2024
جمعہ 1446/03/17هـ (20-09-2024م)

سندھ میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی سینٹر بنانے کا فیصلہ

19 دسمبر, 2022 14:52

کراچی : سندھ حکومت نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت صوبے میں منشیات کے عادی افراد کے بحالی سینٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، آئی جی سندھ غلام نبی میمن، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری، ڈی جی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اسد ظامن سمیت دیگر شریک ہوئے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منشیات کے عادی افراد کے بحالی سینٹر چلائے جائیں گے۔ سندھ حکومت فنڈز، عمارت اور دیگر سہولیات جب کے پرائیویٹ ادارے مینیجمنٹ سنبھالیں گے۔ نجی بحالی کے اداروں کو سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ذریعے ریگیولٹ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : سندھ کے عوام صوبے کی بات کرنے والے کو معاف نہیں کریں گے : وزیر اعلیٰ سندھ

سہیل راجپوت کا کہنا تھا کہ نجی اداروں کو پابند کیا جائے گا، عالمی سطح کا یکساں علاج اور تکنیکی تربیت فراہم کریں۔ میڈیا اور سوشل میڈیا پر منشیات کے متعلق مہم چلائی جائے گی۔ اے این ایف کے ساتھ جلد دو بحالی سینٹر شروع کر رہے ہیں۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس صوبے میں دیگر اداروں کے ساتھ مل کر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ صوبے کے تمام ایس ایس پیز کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ ایک ضلعی ایس ایس پی کو کارروائی پر تعریفی سند دی گئی ہے، جبکہ ایک ایس ایس پی کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top